حیدرآ باد۔ 22۔اپریل(اعتماد نیوز)ریاستی ڈی جی پی پرساد راؤ نے آج انتباہ
دیا کہ انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکے لئے انتخابی جلسوں میں اشتعال
انگیزی کرنے والوں
کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔انہوں نے نکسلائٹ کی جانب سے انتخابات پر
روک لگانے کے خدشہ کو حارج از امکان قرار دیا۔آج انہوں نے اے پی جرنلسٹ
فورم کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں یہ بات بتایا۔